تاریخ میں پہلی بار پاکستانی حسینائیں مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

ایل سلواڈور: ایسا تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن مس یونیورس میں پانچ پاکستانی دوشیزائیں بھی شریک ہورہی ہے۔
مس یونیورس کے مقابلے کے لیے 200 سے زائد امیدواروں سے پانچ پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے۔
پاکستان کی طرف سے مس یونیورس 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔
مقابلے میں شامل حسینائیں مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گی اور پانچوں حسیناؤں میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا۔
مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مقابلے میں مبینہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مقابلہ حسن اور پاکستانی خواتین کی شرکت سے حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری حکومت نے کسی غیر ریاستی اور غیر حکومتی فرد یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔