دُنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 34 ہزار اموات

نیویارک/ لندن/ پیرس/ روم : دنیا بھر میں کورونا وائرس اب تک دو لاکھ 34 ہزار 105 لوگوں کو اُن کی زندگی سے محروم کرچکا ہے، برطانیہ میں مزید 674، برازیل 390، فرانس 289 اور اٹلی میں 285 افراد ہلاک ہوئے۔ روسی وزیراعظم کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، وائرس سے متاثرہ 30 لاکھ افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہو ئے۔
عالمی وبا سے متاثرہ 30 لاکھ افراد میں سے دس لاکھ صحت یاب ہوگئے ۔ برطانیہ میں مزید674 ہلاکتوں کے بعد تعداد 26 ہزار 771 ہو گئی۔
برازیل میں مزید 390 افراد جان سے گئے، تعداد 5 ہزار 901 ہو گئی۔ فرانس میں مزید 289 موت کی وادی میں اُتر گئے، تعداد 24 ہزار 376 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 285 افراد ہلاک ہو گئے، تعداد 27 ہزار 967 ہو گئی۔ کینیڈا میں مزید 188 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد تعداد 3 ہزار 184 ہو گئی۔
ترکی میں مزید 93 ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی، روس میں مزید 101 اموات کے بعد تعداد ایک ہزار 73 ہوگئی۔ سعودی عرب نے لاک ڈاؤن کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے کچھ شرائظ کے ساتھ تجارتی مراکز کھول دیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔