کوئٹہ: فائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک صوبیدار شہید اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کی شام کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ میں صوبیدار قیصر رحیم شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔