جی 20 اجلاس، بھارت کی مصنوعی خوشحالی کا بھانڈا پھوٹ گیا

نئی دہلی: جی 20 اجلاس کے میزبان بھارت کی مصنوعی خوش حالی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل مودی سرکار کی دنیا کو سب اچھا دکھانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ انتظامیہ نے نئی دہلی میں واقع کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا اور جی 20 اجلاس کے پوسٹرز لگادیے۔
بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں ڈھکی ہوئی کچی آبادی اور اس کے پس منظر میں دکھائی دیتی بستی کی خستہ حال عمارتیں صاف نظر آرہی ہیں۔
دہلی کی کچی آبادیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہوئے مکینوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان پر نظر رکھنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ وسطی دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند کردی گئی ہیں، جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، جو آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔
بھارتی حکومت نے جی 20 اجلاس کے رکن ممالک سے اپنے غریب عوام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی کو چھپانے کے لیے نمود و نمائش، پوسٹرز اور کلچرل پروگرامز پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دردی سے خرچ کیا ہے جس پر مودی سرکار کو سخت عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔