فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی لگادی گئی
پیرس: فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں عبایا، ڈھیلا ڈھالا لباس اور پوری آستینوں والے کپڑے پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔
فرانسیسی وزیر تعلیم گیبریل اطال نے مقامی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ عبایا پر پابندی لگانے کا مقصد یہ ہے کہ جب طالبہ کلاس روم میں جائیں تو ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ان کا لباس دیکھ کر ان کے مذہب کی شناخت کی جائے۔
فرانس میں 2004 میں ایک قانون کے تحت اسکولوں میں ایسی تمام علامات یا لباس پر پابندی لگائی گئی تھی، جسے بظاہر مذہبی وابستگی کا اظہار ہوتا ہو، تاہم اس میں عبایا شامل نہیں تھا۔ فرانس کی مختلف سیاسی جماعتوں نے پابندی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔