بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 6 بھارتی گرفتار

راولپنڈی: بھارت کی طرف سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ پاکستان رینجرز نے ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلرز گرفتار کیے گئے جو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جوگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھر کے رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر پاکستانی قوانین اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید ازقیاس نہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے توقع ہے بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا مؤثر نظام اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔