ٹرمپ کا صدارتی انتخاب کیلیے منعقدہ مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والے مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام جانتے ہیں میں کون ہوں اور حریفوں میں سے کسی سے بھی میرا کوئی مقابلہ نہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات آئندہ برس ہوں گے جس کے لیے انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں صدارتی مباحثہ بدھ کو ریاست ونسکونسن میں ہوگا، جس میں امیدوار اپنا تعارف کرائیں گے اور اپنی کارکردگی بتائیں گے۔
تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ میں کون ہوں اور کتنا کامیاب صدر رہا ہوں۔ یہ بات ہر امریکی شہری بہت اچھی طرح جانتا ہے، اس لیے رواں ہفتے ہونے والے صدارتی مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں کا تحفظ ہو، ترقی کرتی معیشت ہو، توانائی کا شعبہ ہو یا مہنگائی پر قابو پانے سمیت دیگر کئی شعبوں میں کارکردگی ہو، میرا کوئی حریف اس میں مقابلہ نہیں کرسکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 62 فیصد امریکی اُنہیں ووٹ دیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔