حکومتی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی اور الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی اور اکتوبر نومبر میں جب بھی الیکشن ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں، تعلیمی وظائف میں اضافہ ہونا چاہیے، دعا ہے اگلی جو بھی حکومت آئے تعلیم کو اولین ترجیح دے، ہمسایہ ممالک ترقی میں ہم سے آگے نکل گئے، ہم پیچھے رہ گئے۔
وزیراعظم نے کہا دعا ہے آج آئی ایم ایف اجلاس میں معاہدے کی منظوری ہوجائے، آئی ایم ایف سے معاہدہ فخریہ نہیں، لمحہ فکریہ ہے، چین نے بروقت ہمارا ہاتھ تھاما، چین کو محسوس ہوگیا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔