پی ٹی آئی رہنما ملک سے فرار ہوتے ہوئے بارڈر سے گرفتار
پشاور: طورخم سرحدی گزرگاہ سے فرار کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی رہنما گرفتار۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما چودھری عبدالباسط طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے افغانستان فرار ہورہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرلیا۔
ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کا بیٹا ہے، جس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے یورپ کے لیے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔ ملزم کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔