مئی میں درآمد و برآمد کا توازن پاکستان کے حق میں ہونے کا انکشاف

کراچی: بینک دولت پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ ماہ مئی میں درآمد و برآمد کا توازن پاکستان کے حق میں ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، سرپلس بڑھنے کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے۔
رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے زائد رہا، 11 ماہ میں درآمدات 16 ارب ڈالر کم کرکے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا گیا، اس سے پچھلے برس 11 ماہ میں درآمدات 64 ارب کی تھیں، اس سال 48 ارب ڈالر رہیں۔
امسال بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر کم ہوکر 24.84 ارب ڈالر رہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔