ٹوئٹر کی متبادل میٹا ایپ کا لوگو لانچ سے قبل سامنے آگیا

لاس اینجلس: ایپ سے متعلق لکھنے والے ایک ماہر نے ٹویٹر کی متبادل ایپ کا لوگو افشا کرنے کے ساتھ اس حوالے سے مزید کچھ خبریں بھی پیش کی ہیں۔
الیساندرو پالوزی نے کہا کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خالق کمپنی میٹا نے اپنے نئی بارسلونا ایپ کی رنگت بھی عین ٹویٹر جیسی رکھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کے انتظامات سنبھالنے کے بعد اس میں تبدیلیوں سے صارفین ناراض بھی ہیں۔ میٹا نے اسی صورت حال کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ایپ پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔
انٹرنیٹ پر تجزیہ کاروں کے مطابق شاید میٹا اپنی مضبوط اور قابلِ اعتماد صورت حال کی بنا پر ٹویٹر کو مات دے سکے گی۔ توقع ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے رجسٹرڈ صارفین اس جانب متوجہ ہوں گے۔ مارچ کے مہینے میں میٹا نے اپنی اسی لیب پر لب کُشائی کی تھی، تاکہ وہ مارکیٹ اور صارفین دونوں کو اپنی جانب راغب کرسکے۔ اسے سوچ کی انسٹاگرام بھی ٹھہرایا گیا تھا۔
بعض خبروں کے مطابق یہ چیٹ پر مبنی فیڈ والی ایپ ہوگی، جسے آسان اور سادہ بنایا گیا ہے۔ پھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسے انسٹاگرام کی ذیلی ایپ بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 500 الفاظ کا ٹیکسٹ، تصاویر، لنکس اور پانچ منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکیں گی، لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بارسلونا کب منظرِعام پر آرہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔