بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران 75 ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں پھوٹنے والے فسادات میں دو ہفتوں کے دوران اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں جاری فسادات میں سیکیورٹی فورسز اور مختلف گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ حکام کو فساد کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہے کہ فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 40 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے جب کہ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق دہشت گرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور اسنائپر گنز استعمال کررہے ہیں اورانہوں نے متعدد دیہات کو بھی نذرآتش کردیا ہے۔ بلوائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جس میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ہے۔ فورسز کی طرف سے اب تک 40 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔