قومی سلامتی کمیٹی 9 مئی واقعات کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے پر متفق

اسلام آباد: 9 مئی واقعات کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے پر قومی سلامتی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے۔
قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم میاں شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جو قریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔
قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکاء کو بریفنگ دی کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پانچ ہزار سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
شرکاء نے نو مئی کے پُرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشنز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ فوجی اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کسی کو بھی ملک کا امن اور استحکام داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔