عائشہ عمر سکون کیلیے دو ہفتے سوشل میڈیا سے دُور رہیں گی

کراچی: ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے دو ہفتوں کے لیے سوشل میڈیا سے دُوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عائشہ عمر نے بھی دو ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔
عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا کہ آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے رابطہ ختم کررہی ہوں اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کروں گی۔
عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی، کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔
عائشہ عمر پُرامید ہیں کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران وہ نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔