ون ڈے رینکنگ: بابر کی پہلی پوزیشن، فخر دوسرے نمبر پر براجمان
دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے
رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجے ترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔