بھارت: بیوٹی پارلر جانے کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کی خودکشی
نئی دہلی: شوہر کی جانب سے بیوٹی پارلر جانے کی اجازت نہ ملنے پر بیوی نے پنکھے میں رسی ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں پیش آیا جہاں شوہر کی جانب سے پارلر جانے سے روکنے کی کوشش پر بیوی نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 34 سالہ خاتون نے گھر میں ہی خود کو پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے بیوی کو صرف پارلر جانے سے منع کیا تھا، جس پر اس نے دل برداشتہ ہوکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔