پی ایس ایل 8 کا فائنل اب اتوار کے بجائے ہفتہ کو ہوگا

لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ اب فائنل اتوار کے بجائے ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے، جس کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز فکرمند ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کے لیے فائنل کو ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا فائنل اب 19 مارچ کے بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ فائنل کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہوں گے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کوالیفائر جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ آج پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے مدمقابل ہوگی اور جو بھی دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گا وہ فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔