کورونا وائرس کے باعث سندھ کا ریونیو کم جمع ہوا مزید کمی کے امکان ہیں، ناصر حسین شاہ
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ترجمان سندھ حکومت کا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی ہوئی ہے، ہماری اپنی ریونیو بھی کم جمع ہوئی، اورکورونا وائرس کے باعث مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ترجمان سندھ حکومت کا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی ہوئی ہے، اور ریونیو بھی کم جمع کیا گیا اور کورونا وائرس کے باعث مزید کم ہونے کا امکان ہے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظرمعاشی مشکلات درپیش ہیں۔سندھ کابینہ کے اراکین نے جون 2020 تک تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے تین ماہ کی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ٹڈی دل سے نقصانات کا بھی اندیشہ ہے،وفاق نےٹڈی دل کے حوالے سے اسپرے کا کہا تھا جس پر عمل نہیں ہوا۔