امریکا میں شدید ترین سردی، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

واشنگٹن: سپرپاور ملک امریکا میں اس بار کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے، شدید ترین سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی خطے نیو انگلینڈ میں ریکارڈ توڑ سردی نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق نیو انگلینڈ میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گرنے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے ریکارڈ توڑ سردی پڑرہی ہے۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والے سینٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ خون جما دینے والی ہواؤں نے نیو انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ایسی سرد ہوا دہائیوں میں کبھی محسوس نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرق میں بسنے والے 15 ملین لوگوں کو یخ بستہ ہواؤں کے حوالے سے وارننگز جاری کی گئی ہیں اور جمعہ کی صبح سے لے کر ہفتے کی دوپہر تک کے لیے الرٹ رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست ٹیکساس میں 4 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں جب کہ مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔