قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو شیڈول

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اجرا کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 فروری تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے، جنہیں اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ارکان قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔