کیٹ ونسلیٹ کا پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈز سانس روکنے کا ریکارڈ
نیویارک: ٹائی ٹینک فلم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ہالی وُڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈز تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
ایک تازہ انٹرویو میں ہالی وُڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ’اواتار 2‘ میں شوٹنگ کے لیے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا تھا۔
اداکارہ کے مطابق اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی، جس میں یہ سیکھا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔
کیٹ وسلیٹ جلد ہی ’اوتار 2‘ میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔