صبا فیصل کا بیٹے اور بہو سے اعلان لاتعلقی

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
کچھ عرصہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صبا فیصل کے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق ہوچکی ہے، جس کی اداکارہ نے تردید کی تھی، لیکن اب انہوں نے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا بتادیا ہے۔
صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا، لیکن اب مجبوراً کرنا پڑرہا ہے، لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹس پر گالیاں دے رہے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے۔
صبا فیصل نے کہا جب کسی خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آجاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا بس اتنا کہوں گی کہ میرا نیہا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، بیٹے نے اسی کے ساتھ رہنا ہے اس لیے اس سے بھی میرا، میری بیٹی اور شوہر کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
صبا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے سوشل میڈیا پیجز نے نیہا کی پوسٹس شیئر کیں لیکن میں اور میری بیٹی سعدیہ فیصل اسی لیے خاموش رہے کہ ہم کچھ بھی بولتے ہیں تو بات وائرل ہوجاتی ہے۔
صبا فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں باتوں کی گہرائی میں گئی تو لوگ تھو تھو کریں گے، اسی لیے میں صرف یہی کہہ رہی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔