پاکستان میں جولائی تک کورونا زدگان 2 لاکھ سے زیادہ ہوسکتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا: پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان کے 115 اضلاع میں پھیل چکا اور اگر اس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے، سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اور کورونا نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، اس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی جب کہ ’’کووڈ نائنٹین رسپانس پلان‘‘ پاکستانی حکومت، اقوام متحدہ اوراس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔