سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا

ریاض:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا، پہلا روزہ کل بروز جمعہ ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر سے شہادریں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔اعلان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور مملکت میں پہلا روزہ 24 اپریل بروز جمعہ کو ہوگا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امارات میں پہلا روزہ کل بروز جمعہ کو ہوگا.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔