وزیراعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،آئی ایس آئی کی خدمات، قربانیوں کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا جب کہ وفاقی وزراء اور مشیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کو دورے کے دوران داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز اورکورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی سلامتی، خود مختاری اور تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔