وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کی امداد جمع کی گئی
وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کےلئے خصوصی ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ خصوصی ٹیلی تھون کے ذریعے 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم جمع ہوئی جس کے بعد وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ سے زائد ہوگئی۔وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں عام پاکستانی بھی اپنی استطاعت کے مطابق عطیات جمع کراسکتا ہے جس کے لیے اُسے اپنے موبائل سے ایک میسج بھیجنا ہوگا۔صارف ٹیکسٹ میسج میں جاکر فنڈ لکھ کر اُسے 6677 پر سینڈ کردے گا، ایک میسج کے ذریعے 20 روپے وزیراعظم فنڈ میں عطیہ ہوجائیں گے۔