گھریلو تشدد اب ختم ہونا چاہیے، منال خان
کراچی: اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو شادی مت کرو۔
اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ میری پیاری سہیلی سارہ کو اس کے شوہر نے بے دردی سے قتل کردیا، اس کی عمر 37 تھی اور وہ زندہ دل انسان تھی۔
منال خان نے مزید لکھا کہ سارہ چاہتی تھی کہ وہ ماں بنے، اسے کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ رغبت تھی اور وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی تھی۔
منال نے لوگوں پر زور دیا کہ گھریلو تشدد کو رکنا چاہیے، شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں۔
دھیان رہے کہ اسلام آباد میں اپنے شوہر شاہ نواز کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور اس کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔