وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس خارج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس خارج کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں کیا آپ کے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہے؟ کون ذمے دارہے؟ احد چیمہ بری ہوگئے ہیں ناں؟ 3 سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا، احد چیمہ بہترین افسر تھے، کون ذمے دار ہے اس سب کا؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ شہریوں کی بھلائی کے لیے پروجیکٹ کو روک دیا، آپ نے نقصان پہنچایا یا مارشل لاء والوں نے، آپ نے احسن اقبال کو پکڑ لیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔