بھارت: انتہاپسندوں نے جھوٹا الزام لگاکر مسلمان کو شہید کردیا

اترپردیش: بھارت سے ایک اور روح فرسا خبر میڈیا پر آئی ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں سفاک ہندو انتہاپسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع سہارنپور کے گاﺅں پارولی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
مظفر نگر کا رہائشی شاہ رخ مزدوری کرکے کام سے واپس آرہا تھا کہ اسے چوری کا الزام لگاکر قتل کردیا گیا۔ نوجوان کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ پر چوری کا الزام لگایا، ان کا بیٹا چور نہیں تھا بلکہ اسے دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی پولیس نے مقتول کے والد کی شکایت پر دو افراد دھرم ویر اور اومپال کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔