بی جے پی رہنما کا گائے ذبح کرنے پر 5 مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعتراف

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا نے مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے پر 5 مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
گیان دیو آہوجا کی پارٹی کارکنان کو مسلمانوں کو قتل کرنے پر اُکسانے اور 5 مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیان دیو آہوجا بھارتی ریاست راجستھان کی اسمبلی میں بی جے پی کے رکن رہ چکے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی رہنما اپنے حامیوں کو مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے والے مسلمانوں کے قتل پر اُکسارہا اور کہہ رہا ہے کہ اس نے راجستھان میں پارٹی کارکنوں کو مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے کھلا ہاتھ دیا ہے۔
گیان دیو کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کارکن پکڑا گیا تو انہیں ضمانت پر بری کروالیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ گفتگو چند دن قبل کی ہے، جب بی جے پی رہنما 45 سالہ چرنجی لال سینی کے خاندان سے ملنے گئے تھے جنہیں راجستھان میں بعض افراد نے ٹریکٹر چوری کے شبے میں تشدد کرکے مار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔