پی ٹی آئی رہنما شہباز گل عدالت پیشی پر روپڑے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل آج عدالت میں پیشی کے وقت رو پڑے۔
پولیس سخت سیکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئر پر موجود تھے۔
اس موقع پر شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک کا مطالبہ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل متنازع بیان کی وجہ سے زیر حراست ہیں اور اس حوالے سے متواتر خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔