بلوچستان میں سیلاب سب کچھ بہالے گیا، 47 بچوں سمیت 136 جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشیں اور اُن کے نتیجے میں برپا ہونے والا سیلاب سب کچھ بہالے گیا، اس حوالے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 136 افراد جاں بحق ہوچکے، جن میں 56 مرد، 47 بچے اور 33 خواتین شامل ہیں جب کہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 70 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13535 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3406 مکانات مکمل تباہ ہوگئے، مختلف اضلاع میں 16 پلوں اور 640 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر 23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں سے 8 ڈیم اور کئی حفاظتی بند متاثر ہوئے جب کہ بارشوں سے ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بلوچستان میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور وہ بحالی کے کاموں کو پوری تندہی سے سرانجام دے رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔