پٹرول 3 روپے سستا اور ڈیزل 8.95 روپے مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد: پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی کردی گئی جب کہ ڈیزل 8.95 روپے مہنگا ہوگیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے جس کا اطلاق ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں4.62 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔
کمی کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کے نرخ 191 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب 8 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 95 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 201 روپے 7 پیسے ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔