علماء کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، لاک ڈاؤن پر حکومتی موقف کی تائید، تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: جید علمائے کرام کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم عمران خان سے جید علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی جس میں طاہر اشرفی، حامد الحق حقانی، غلام محمد سیالوی، راجا ناصر عباس، پیر سلطان فیاض الحسن، پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمان، حنیف جالندھری شامل تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، مفتی گلزار نعیمی، چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ملاقات میں وزیرتعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی موجود رہے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسمعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی نے بھی شرکت کی۔
علماء کرام کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا موقف حقیقت پسندانہ اور زمینی حقائق پر مبنی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔