ٹانسلز کی معمولی بیماری نے سابق مس برازیل کی جان لے لی
برازیلیا: ٹانسلز کی معمولی بیماری کے باعث سابق مس برازیل گلیسی کوریا 27 سال کی عمر میں چل بسیں۔ ٹانسلز کے خاتمے کی معمول کی سرجری کے دو ماہ بعد برین ہیمبرج سے اُن کا انتقال ہوا۔
گلیسی کوریا جنہیں 2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھا، گزشتہ دنوں ایک نجی کلینک میں سرجری کے بعد کوما میں چلی گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹانسلز کو نکلوانے کے لیے سرجری کروائی تھی لیکن کچھ دن بعد ان کا بہت زیادہ خون بہنے لگا اور وہ کومامیں چلی گئیں جس کے بعد 4 اپریل کو انہیں دل کا دورہ بھی پڑاتھا۔
تاہم پیر کو وہ چل بسیں، ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ماڈل کی موت برین ہیمبرج کے باعث ہوئی ہے۔