محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمینٹ کی وجہ بتادی

معروف فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمینٹ کی وجہ بتا دی، ان کا کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے میرا کیرئیر جلد ختم ہونے کا خدشہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر نے برطانوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید چند برس معیاری کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔
محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے میں ہر فارمیٹ کی کرکٹ کھیل رہا ہوں، انجری بھی ہوئی، ایسے میں یہی موزوں فیصلہ تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس نے محمد عامر اور وہاب ریاض کے فیصلے پر کڑی تنقید کی تھی۔
واضح رہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
وقار یونس نے اس فیصلے کے اعلان کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کے اقدام کو بھی آڑے ہاتھ لیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔