سینئر اداکار تنویر جمال طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

ٹوکیو: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے سینئر اداکار تنویر جمال کو گزشتہ شب طبیعت بگڑنے پر جاپان کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تنویر جمال کے اہل خانہ نے اُن کی طبیعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ تنویر جمال کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں ان کے چاہنے والے دعا کریں۔
تنویر جمال میں دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے تھے وہ 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے، لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج ہیں۔
انہوں نے گزشتہ 35 برسوں میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نام کمایا، تنویر جمال کو بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے علاوہ ازیں تنویر جمال بطورِ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اُن کی اہلیہ کا تعلق جاپان سے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔