عامر لیاقت حسین کے انتقال پر دانیہ شاہ نے کیا ردعمل دیا
رحیم یار خان: میڈیا انڈسٹری کا معروف نام اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
دانیہ نے لکھا کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین آج کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ مہینوں قبل عامر لیاقت نے دانیہ شاہ سے نکاح کیا تھا، گزشتہ مہینے دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔