مسجد نبوی میں نعرے بازی، پاکستانی شہری کو 3 سال قید و جرمانہ

ریاض: مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پر پاکستانی شہری کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ سعودی عرب کی عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پر ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنادی۔
سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی نعرے لگائے اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔ محمد طاہر30 روز کے اندرفیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔
امسال اپریل میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔