وزیراعظم کا غریبوں کے لیے بڑے ریلیف پروگرام کا اعلان
اسلام آباد: غریب عوام کے لیے حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ اُن کے لیے وزیراعظم کی جانب سے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے سے کم کرکے 800 روپے، چینی کی قیمت 85 روپے کلو سے کم کرکے 70 روپے کلو کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گھی، چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے ۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخی ریلیف پیکیج سابق حکومت کے ریلیف سے 50 فیصد زائد ہے۔
دھیان رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز تین روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ چکے ہیں۔