نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی20 سیریز، پاکستان نے دعوت قبول کرلی

لاہور: نیوزی لینڈ کی دعوت پر پاکستان نے ہامی بھرلی۔ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سہ فریقی ٹی20 سیریز میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بہتر تیاری کا موقع مل سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چند دنوں میں حتمی فیصلے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرے گا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیوی حکام کی جانب سے سہ فریقی ٹی20 سیریز کی باقاعدہ پیشکش موصول ہوئی تھی، کیوی بورڈ کی جانب سے سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے علاوہ بنگلا دیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہ فریقی سیریز رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔