ہر خاص و عام پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے: وزیرِاعظم
اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے۔
وزیرِاعظم عمران خان سے انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کے علاوہ چیئرمین آئی ایل ایف سینیٹر علی ظفر، نوید سہیل ملک، فیاض احمد مہر، قیصر عباس شاہ، عمیر نیازی، انیس ہاشمی، نیہا وسیم شامل تھے۔
ملاقات میں آئی ایل ایف کی مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیرِاعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے۔