شوکت ترین سینیٹر بن گئے ،سینیٹ اجلاس میں حلف اٹھالیا
اسلام آباد: شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے، وہ صوبۂ خیبر پختون خوا سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
شوکت ترین نے سینیٹر کے لیے 122 میں سے 87 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔
ان کے مقابل اے این پی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں کو 13، 13 ووٹ ملے تھے۔
وہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شوکت ترین کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔