74سال میں پہلی باربااختیاربلدیاتی نظام ملا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 74سال کی تاریخ میں پہلی باربااختیاربلدیاتی نظام ملا ہے۔
وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شورشرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہورہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اورجدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔
Amidst the noise over KP LG elec, no one realises these elections are start of modern, devolved LG system as exists in successful democracies. Directly elected Tehsil nazims will improve governance & create future ldrs. Ist time in our 74-yr history we have an empowered LG system
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 22, 2021
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہترکریں گے اورمستقبل کے لیڈرز تخلیق کریں گے۔74 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیں بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے۔