سی پیک کے تحت 12 ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں،معاون خصوصی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔
لاہور میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام سی پیک انڈسٹریل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد منصور کا کہنا تھا کہ چین نے ٹیکسٹائل اور پاور سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
وزیر اعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہونے کا اعتراف کر لیا
خالد منصور کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سی پیک کے تحت سرمایہ کاری پر چین کے مشکور ہیں۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔
کانفرنس میں وزیر مملکت اظفر حسین اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بھی شرکت کی۔