سوشل میڈیا پر عدالت عظمیٰ سے متعلق پروپیگنڈا، وزیراعظم کا نوٹس

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر عدالت عظمیٰ سے متعلق پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ۔
سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف غیر اخلاقی اور نازیبا مہم کے معاملے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو غیر اخلاقی مہم کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ذمے داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔