صنعتوں کی گیس بند کرنے کے باوجود کراچی میں بحران

سوئی سدرن جنرل انڈسٹریز کو گیس بند کر کے بھی گیس قلت ختم نہ کرسکی، کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ڈیفنس، صدرٹاؤن، گارڈن، گلشن اقبال کے علاقوں میں گیس قلت برقرار ہے جبکہ ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33 کے کئی محلوں میں گیس پریشر بہتر نہیں ہوسکا ہے اور کھارادر کے علاقے میں بھی گیس نہیں آرہی۔
علاقہ مکین نے کہا کہ 2 ماہ سے علاقے میں گیس نہیں آرہی، گیس کی عدم فراہمی کی شکایت متعدد بار کرچکے ہیں۔
دوسری جانب ایس این جی پی ایل کے جنرل مینجر تاج علی خان نے سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق بیان دیا ہے کہ پشاور میں شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
تاج علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شام 4 تاصبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز گھروں کو گیس فراہمی کیلئے بند ہوں گے، غیرقانونی کمپریسرز کے استعمال پر 64 صارفین کی گیس سپلائی منقطع کردی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔