فیصل حسنین PCB کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر
فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائنینس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے یوکے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ،وہ سٹی گروپ اور سعودی امریکن بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔
We congratulate Faisal Hasnain on his appointment as Chief Executive and look forward to welcoming him in Lahore https://t.co/v9ZCblEEIM pic.twitter.com/kpdQNjCnkI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
فیصل حسنین نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
انہوں نےکہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔