سوار حسین (نشان حیدر) کا 50 واں یوم شہادت

سلام آباد: دفاع وطن پر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے سوار حسین شہید (نشان حیدر) کا آج 50 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔
سوار محمد حسین شہید 17 جون 1949 کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے، 3 ستمبر 1966 کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی،1971 کے پاک بھارت معرکے میں بطور ڈرائیور اگلے مورچوں پر ڈٹی فوج کو گولا بارود پہنچاتے رہے۔
5 دسمبر کو ظفروال شکر گڑھ میں بھارت نے شدید گولا باری کی تو سوار محمد حسین اپنے ساتھیوں کی شہادت پر خود ٹینک شکن توپوں کے پاس پہنچ کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشان دہی کرتے رہے، کئی روز تک دفاع وطن کے جذبے سے آتش و آہن کے اس خونی کھیل میں سرگرم سوار حسین نے 10 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔ انہیں نشان حیدر کا سب سے بڑا فوجی اعزاز عطا کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔