مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف بیلجیئم میں احتجاج

برسلز: انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بیلجیئم میں احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر اور پشتون تنظیم بیلجیئم کے رہنما نوید اختر نے برسلز میں کیے گئے مظاہرے کی قیادت کی۔
مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے بھارتی فورسز کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
شرکا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا۔ مظاہرین نے ڈس انفارمیشن لیب پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔